Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ جنگایا جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ گڈی انارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ 31 اکٹوبر کے دن اس کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام میں اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT