Thursday , July 19 2018
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) شوہر کی خواہش کے مطابق رقم نہ دینا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شخص ویریشم نے خودسوزی کرلی ۔ اس شخص نے اس کی بیوی سے خواہش کی تھی کہ وہ رقم دے لیکن وجہ پوچھنے کے بعد خاتون نے انکار کردیا ۔ ویریشم شراب نوشی کرنا چاہتا تھا ۔ تاہم بیوی کی جانب سے انکار پر اس نے 19 مارچ کے دن خودسوزی کرلی جو آج علاج کے دوران ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔

آٹو ڈرائیور کی خودوسوزی
حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کیلئے والدہ کی جانب سے رقم نہ دینے پر ایک نوجوان نے خودسوزی کرلی ۔ الوال پولیس حدود یہ واقعہ پیش آیا ۔ 22 سالہ بی راماکرشنا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا بلدیہ کا آٹو چلاتا تھا اور ایم ای ایس کالونی الوال میں رہتا تھا ۔ 18 مارچ کے دن یہ نوجوان نشہ کی حالت میں اس کے مکان پہونچا اور اس کی والدہ لکشمی دیوی سے شراب نوشی کیلئے رقم پوچھی جس پر اس کی والدہ نے پیسہ دینے سے انکار کردیا ۔ اس بات پر ناراض ہوکر آٹو ڈرائیور نے آٹو سے ڈیزل نکال کر خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT