Thursday , July 19 2018
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کے دوران جھلس جانے والی خاتون فوت

اقدام خودسوزی کے دوران جھلس جانے والی خاتون فوت

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) شوہر بیوی میں جھگڑے کے بعد جھلس جانے والی خاتون کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 نومبر کے دن دونوں میاں بیوی نے آگ لگالی تھی ،شوہر وینکٹ رمنا 19 نومبر کے دن فوت ہوگیا تھا اور بیوی 36 سالہ رانی کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رانی اور وینکٹ رمنا ویویکا نندان نگر کالونی کے ساکنان تھے ۔ وینکٹ رمنا بی ایچ ایم سی میں کام کرتا تھا ۔ تنخواہ حاصل کرنے کے بعد اس نے قرض کی رقم ادا کی تھی اور تقریباً ساڑھے 4 ہزار روپیوں کی رقم کا حساب نہیں مل رہا تھا ۔ اس بات پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT