Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ سواپنا جو لیاب کوارٹرس علاقہ کے ساکن جیہ وردھن کی بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور پولیس کے مطابق اس خاتون کا علاج بھی جاری تھا ۔ گذشتہ روز اس خاتون نے اپنے مکان میں موجود سیلنگ فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرنے کا انتہائی اقدام کیا جس کو فوری طور پر ناکام بناتے ہوئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT