Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودکشی کرنے والی خواتین کی موت

اقدام خودکشی کرنے والی خواتین کی موت

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) چندا نگر کے علاقہ میں دو خواتین کی موت ہوئگی ۔ ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودسوزی کرلی اور دوسری نے جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ وجئے لکشمی جو چندا نگر علاقہ کے ساکن سدیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت کافی دنوں سے خراب تھی اور وہ درد شکم سے پریشان تھی جس نے بالاآخر انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ دوسرے واقعہ میں 32 سالہ ہرشا جو کیلاش نگر کے ساکن سائی نوین کمار کی بیوی تھی ۔ نوین کمار پیشہ سے فیزیوتھارپسٹ بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں سے مزید جہیز کیلئے کافی ہراسانی و پریشان کر رہے تھے جس سے تنگ آکر ہرشا نے انتہائی اقدام کرلیا اور آج دوپہر کے وقت پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT