Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودکشی کرنے والے دو افراد کی موت

اقدام خودکشی کرنے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) دنڈیگل اور لنگرحوض کے علاقہ میں دو افراد کی گولیوں کے استعمال کے سبب مشتبہ موت ہوگئی۔ تاہم ایک کی خودکشی تصور کیا جارہا تھا تاہم دوسرے کی موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 58 سالہ جی ایسوریڈی جو پیشہ سے تاجر سوارم علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات اس نے نامعلوم گولیوں کا استعمال کرلیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ یہ شخص کاروبار میں نقصان سے پریشان  اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا، جس نے کل زائد گولیوں کا استعمال کرلیا۔ پولیس سمجھتی ہیکہ ہوسکتا ہے اس نے خودکشی کی ہوگی۔ لنگرحوض پولیس کے مطابق 70 سالہ پوچیا جو سبکدوش ملازم تھا، ہاشم نگر میں رہتا تھا۔ اس نے نامعلوم گولیوں کا استعمال کرلیا جس کے سبب پولیس سمجھتی ہیکہ اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT