Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی موت

اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد۔ 22 اگست (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کا اقدام کرنے والے شخص کی موت کا واقعہ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 25 سالہ شیخ آصف جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا، سنگارینی بنی علاقہ کا ساکن تھا، پولیس کے مطابق کل بیوی سے جھگڑے کے بعد اس شخص نے انتہائی اقدام کیا اور پھانسی لینے کی کوشش کی۔ اس دوران فوری طور پر آصف کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT