Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خود سوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خود سوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد۔/13نومبر، ( سیاست نیوز) شوہر کی بے رخی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی بجائے خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی۔ سلطان بازار پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 26سالہ اشونی نے دیوالی کے روز خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اشونی اولڈ کٹل منڈی علاقہ کے ساکن سدانند کی بیوی تھی، دیڑھ سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔ اشوینی تہوار کے لئے اپنے مائیکے آئی ہوئی تھی اور اس نے شوہر سے بھی خواہش کی تھی کہ وہ تہوار کے موقع پر مائیکے آئے تاہم شوہر نے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود سوزی کرلی  جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT