Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خود سوزی کرنے والی لڑکی کی موت

اقدام خود سوزی کرنے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) والدین کی جانب سے مرضی کے خلاف شادی کا رشتہ طئے کرنے سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودسوزی کرلی۔ پولیس رین بازار نے بتایا کہ 18 سالہ سلمیٰ پروین جس کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے، نے اپنے والدین کے ہمراہ حیدرآباد منتقل ہوئی تھی اور وہ روزگار کی تلاش میں تھی۔ مولا کا چھلہ یاقوت پورہ کی ساکن مذکورہ لڑکی کے والدین نے حالیہ دنوں اس کا رشتہ طئے کیا تھا اور شادی کی تیاریاں کا آغاز ہونے والا تھا۔ سلمی پروین اس رشتہ سے ناراض تھی اور وہ مرضی کے خلاف رشتہ طئے کرنے پر دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں 13 اگست کو اس نے اپنے مکان میں خودسوزی کی کوشش کی تھی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گئی تھی اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس رین بازار نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم والدین کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT