Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام قتل کیس ، ملزمین کو 3 سال کی سزاء

اقدام قتل کیس ، ملزمین کو 3 سال کی سزاء

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست (سیاست  نیوز) نام پلی کریمنل کورٹ کے میٹرو پولیٹن سیشن جج نے اقدام قتل کیس میں ملزمین کو تین سال کی سزائے قید سنائی۔ تفصیلات کے بموجب سال 2012 ء میں مسٹر خواجہ مبشرالدین حسینی پاشاہ پر محمد علیم شریف ، محمد سلیم شریف، محمد فہیم شریف ، مسز انجم یسین علیم ، محمد کلیم شریف اور دیگر قاتلانہ حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا تھا ۔ کالا پتھر پولیس نے ملزمین کے خلاف اقدام قتل آرمس ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا اور بعد ازاں ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی۔ میٹرو پولیٹن سیشن جج شریمتی ٹی رجنی نے اس کی سماعت کے بعد فہیم شریف، انجم یسین اور محمد کلیم شریف کو اقدام قتل کے دفعہ میں قصوروار پایا اور انہیں تین سال کی سزا بامشقت سنائی اور 2000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT