Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقراء اُردو اسکول بودھن کی 3 طالبات کی امتیازی کامیابی

اقراء اُردو اسکول بودھن کی 3 طالبات کی امتیازی کامیابی

بودھن۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقراء اُردو اسکول رئیس پیٹھ بودھن میں زیرتعلیم دسویں جماعت کے طلبہ سالانہ امتحان 2014ء میں صد فیصد کامیاب ہوئے اور انہیں ڈیویژن سطح پر نمایاں مقام حاصل ہوا۔ سال 2014ء کے سالانہ امتحان میں اسکول ہذا کے 60 طلبہ نے ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں شرکت کئے تھے جن میں سے ثریا کوثر نامی طالبہ ہال ٹکٹ نمبر 1429133175

بودھن۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقراء اُردو اسکول رئیس پیٹھ بودھن میں زیرتعلیم دسویں جماعت کے طلبہ سالانہ امتحان 2014ء میں صد فیصد کامیاب ہوئے اور انہیں ڈیویژن سطح پر نمایاں مقام حاصل ہوا۔ سال 2014ء کے سالانہ امتحان میں اسکول ہذا کے 60 طلبہ نے ایس ایس سی کے سالانہ امتحان میں شرکت کئے تھے جن میں سے ثریا کوثر نامی طالبہ ہال ٹکٹ نمبر 1429133175 نے 9.5 گریڈ حاصل کرتے ہوئے بودھن ڈیویژن سطح پر اُردو میڈیم میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اس طرح سمیہ طہ کریم ہال ٹکٹ نمبر 1429132275 نے 9.2 گریڈ اور روبینہ بیگم ہال ٹکٹ نمبر 1429133189 نے بھی 9.2 گریڈ حاصل کرتے ہوئے تعلقہ سطح پر امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ اسکول انتظامیہ نے ہر سال باقاعدگی سے دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے ادارۂ سیاست کی جانب سے کوسچین بینک بکس کی فراہمی پر انہوں نے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں، مینیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیرالدین علی خاں اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں سے اظہار تشکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT