Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اقساط پر الیکٹرانک اشیاء کے خریداروں پر کریڈٹ انفارمیشن بیورو کی نظر

اقساط پر الیکٹرانک اشیاء کے خریداروں پر کریڈٹ انفارمیشن بیورو کی نظر

ادائیگی میں کوتاہی پر کئی مسائل کا سامنا ممکن، آمدنی و اخراجات کی جانچ
حیدرآباد۔22اکٹوبر(سیاست نیوز) ہندستانی معاشرہ میں اقساط پر الکٹرانک اشیاء کی خریداری کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھا جانے لگا ہے لیکن آئندہ چند ماہ کے دوران جو صورتحال پیدا ہوگی اس کے متعلق ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ہندستانی شہریوں کے CIBIL پوائینٹس کی بنیاد پر انہیں قرضہ جات ملنا تو کجا کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مختلف کمپنیو ںکی جانب سے الکٹرانک اشیاء و موٹر گاڑیوں کے علاوہ دیگر چیزوں کی اقساط پر پیشکشی سے استفادہ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اس بات کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے کہ انہیں ان کی زندگی میں اب CIBILاسکور انتہائی اہمیت کا حامل بن جائے گا کیونکہ حکومت کی جانب سے بینک کھاتوں کے علاوہ ہر اسکیم سے آدھار کو مربوط کئے جانے کے فیصلہ کے بعد ان تمام شہریوں کا مکمل ریکارڈ CIBIL کریڈٹ انفارمیشن بیورو انڈیا لمیٹیڈ کے پاس موجود رہے گا اور ان کی آمدنی و اخراجات کے سلسلہ میں مکمل معلومات موجود رہیں گی اسی لئے کسی بھی شئے کے اقساط پر خریدنے سے قبل اس بات کی طمانیت حاصل کرلینی چاہئے کہ خریدی گئی اشیاء کے اقساط بروقت ادا کئے جا سکتے ہیں یا ان میں کوتاہی کسی بڑے نقصان کی سمت لے جائے گی۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں یہ رجحان تیزی سے فروغ حاصل کرتا جا رہا ہے اور اس رجحان کے چلتے نوجوان اپنے شوق پورے کرنے کیلئے اقساط پر ملنے والی اشیاء ضرورت کے ساتھ ساتھ اشیائے تعیش بھی خریدنے لگے ہیں ان اشیاء کی خریداری اور ان کی ادائیگی کی کوتاہی کی صورت میں انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔نوجوان نسل میں اب تک بھی ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو CIBIL اسکور کے متعلق نہیں جانتا ہے اور جو لوگ جانتے ہیں ان کی بڑی تعداد کا یہ ماننا ہے کہ CIBIL اسکور کا اثر صرف بینک کے ذریعہ قرض کے حصول میں یا کریڈٹ کے حصول پر ہوتا ہے لیکن اب حکومت کی جانب سے جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور آدھا ر سے مربوط بینک کھاتے کئے جا رہے ہیں اس عمل کے بعد زندگی کے ہر شعبہ میں CIBIL اسکور کافی معنی رکھنے والا بن جائے گا ۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام بینک کھاتوں کے آدھار سے مربوط کردیئے جانے کے بعد CIBIL اسکور کو بینک کے علاوہ دیگر اداروں کے لئے بھی قابل رسائی بنایاجائے گا تاکہ کسی بھی مقصد کے لئے درخواست کے ادخال کے ساتھ ہی درخواست گذار کے مالی موقف اور ادائیگیوں کے سلسلہ میں CIBILاسکور کے ذریعہ مکمل معلومات حاصل کرلی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT