Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / اقلیتوں، دلتوں کیخلاف مظالم میں اضافہ: منموہن سنگھ

اقلیتوں، دلتوں کیخلاف مظالم میں اضافہ: منموہن سنگھ

چندی گڑھ۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف ملک میں مظالم بڑھتے جارہے ہیں اور اگر اس طرح کے واقعات پر روک نہ لگائی گئی تو جمہوریت کو نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے انتشار پسند پالیسیوں اور سیاست کو مسترد کردینے پر زور دیا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں جہاں کے وہ فارغ التحصیل ہیں، پہلا ایس بی رنگنیکر میموریل لیکچر دے رہے تھے۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ملک کے سیاسی نظام میں خطرناک روش ابھر رہی ہے جس کی سرکوبی ضروری ہے۔ انہوں نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی مبینہ کوششوں پر تشیوش کا اظہار کیا۔ ’’مجھے موجودہ تشویش کے ماحول پر تفصیل سے اظہار خیال کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ملک کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف ظلم کے واقعات میں اضافا ہوتا جارہا ہے۔ ان کا تدارک ضروری ہے ورنہ اس طرح کے رجحان سے ہماری جمہوریت کو نقصان ہوسکتا ہے۔ ایک قوم کے طور پر ہم سب کو انتشار والی پالیسیاں اور سیاست کو مسترد کردینا چاہئے۔‘‘ سابق وزیراعظم نے ادعا کیا کہ ملک کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ محض اس کی حکومت آزاد ہو۔ آزادی کا مطلب عوام کی بھی آزادی ہے، جس کے نتیجہ میں پورا سماج آزادی کی سانس لے سکتا ہے اور اس طرح ہر ہندوستانی کو آزادی کا احساس ہوسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT