Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں، کمزور طبقات کو ترقیاتی اسکیمات کے ذریعہ روزگار

اقلیتوں، کمزور طبقات کو ترقیاتی اسکیمات کے ذریعہ روزگار

سنگاریڈی ۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے سنگاریڈی میں بی بی پاٹل رکن پارلیمان ظہیرآباد چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی، بابو موہن رکن اسمبلی اندول، مرلی یادو ضلع صدر ٹی آر ایس، محمد جلیل الدین بابا، محمد لیاقت علی، یوسف بن عمر مجیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم کابی

سنگاریڈی ۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے سنگاریڈی میں بی بی پاٹل رکن پارلیمان ظہیرآباد چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی، بابو موہن رکن اسمبلی اندول، مرلی یادو ضلع صدر ٹی آر ایس، محمد جلیل الدین بابا، محمد لیاقت علی، یوسف بن عمر مجیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم کابینہ کی جانب سے دفعہ 8 گورنر رول کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ علحدہ ریاست تلنگانہ میں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست تلنگانہ عوام خوشحال ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا میں اقتدار پر رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ وہ نچلی سطح کی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ ریونت ریڈی قائد تلگودیشم کو بعد تحقیقات حراست میں لیا گیا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ملوث ہونے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد وہ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ عوام چندرا بابو نائیڈو کے سازشوں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔ ایم ایل سی انتخابات تلگودیشم پارٹی قائدین کس طرح اپنی طرف راغب کرنے کیلئے نوٹ برائے ووٹ کا استعمال کیا۔ عوام ٹی وی پر اس کا بغور مشاہدہ کرچکے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی کاموں کی اسکیمات کو دیکھتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو پریشان ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے من گھڑت الزامات عائد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ٹی آر ایس حکومت ریاست تلنگانہ اور دارالحکومت حیدرآباد کو ترقی کی سمت گامزن کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کررہی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت ریاست تلنگانہ میں صاف و شفاف حکمرانی کے ذریعہ غرباء کی مدد کررہی ہے۔ اقلیتوں اور کمزور طبقات کو ترقیاتی اسکیمات کے ذریعہ روزگار سے مربوط کرنے کی سعی کی جارہی ہے۔ ہریش راؤ ریاستی وزیر نے سداسیو پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے 4.5 کروڑ روپئے لاگتی 30 بستروں پر مشتمل سرکاری دواخانہ کا سنگ بنیاد رکھا اور سداسیو پیٹ میں 1.5 کروڑ روپئے لاگتی کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غریب و بے گھر عوام کو ڈبل بیڈروم مکان دے گی اور مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت تالاب و کنٹوں کی صاف صفائی کی جارہی ہے۔ کے چندرشیکھر راؤ وزیراعلیٰ کا مقصد یہ ہیکہ تلنگانہ حکومت کے اسکیمات کے ثمرات غریب عوام تک پہنچیں اور پائی پائی کا خرچ غریب عوام کیلئے ہو کمزور طبقات کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہی ٹی آر ایس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ موضع وٹے پلی کے افراد نے ریاستی وزیر ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے بارش کے باعث 186 مکانات منہدم ہونا بتایا جس پر وزیر نے کہا کہ فوری طور پر ضلع کلکٹر سے نمائندگی کی جائے فی کس 1900 روپئے جاری کئے جائیں گے۔ ظہیرآباد کے منڈل شیخاپور میں ہریش راؤ ریاستی وزیر، بی بی پاٹل، محمد لیاقت علی، محمد جلیل الدین بابا کے ہمراہ درگاہ شریف پر حاضری دی۔

TOPPOPULARRECENT