Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں ، ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کیلئے ریسارٹ مینجمنٹ میں سہ ماہی اسکلڈ ٹریننگ پروگرام

اقلیتوں ، ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کیلئے ریسارٹ مینجمنٹ میں سہ ماہی اسکلڈ ٹریننگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ، رنگاریڈی ، نلگنڈہ ، میدک اور محبوب نگر ڈسٹرکٹ کے اقلیتی ، ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لیے ریسارٹ مینجمنٹ / ہاسپٹلٹی میں تین ماہ کے اسکلڈ ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کا مئی کے پہلے ہفتہ میں آغاز کیا جارہا ہے ۔ یہ پروگرام چیف منسٹر کی ایڈوائزری کمیٹی کا تجویز کردہ ہے اور یوتھ و

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ، رنگاریڈی ، نلگنڈہ ، میدک اور محبوب نگر ڈسٹرکٹ کے اقلیتی ، ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لیے ریسارٹ مینجمنٹ / ہاسپٹلٹی میں تین ماہ کے اسکلڈ ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کا مئی کے پہلے ہفتہ میں آغاز کیا جارہا ہے ۔ یہ پروگرام چیف منسٹر کی ایڈوائزری کمیٹی کا تجویز کردہ ہے اور یوتھ ویلفیر پروگرام کے تحت ہے ۔ X کامیاب اس کے لیے اہل ہیں ۔ کاسٹ سرٹیفیکٹ لازمی ہے ۔ تلگو اور ہندی لازمی ہے ، انگلش ایک ایڈیڈ ایڈوانٹیج ہوگا ۔ صبح کے بیاچ میں تعداد 50 اور دوپہر کے بیاچ میں 50 ہوگی ۔ نیز خود روزگار اسکیم کے تحت جیولری مارکیٹنگ میں اسکلڈ ڈیولپمنٹ فری ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ حکومت کی سبسیڈی کی اس اسکیم کے لیے ساتویں کلاس کامیاب مرد و خواتین اہل ہیں ۔ درخواست فارم اور مزید تفصیلات کیلئے 9705967740 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT