Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / اقلیتوں کا ایک گوشہ ہنوز مودی سے مایوس

اقلیتوں کا ایک گوشہ ہنوز مودی سے مایوس

اعظم گڑھ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان شبانہ اعظمی نے آج کہا کہ اقلیتوں کا ایک گوشہ اب بھی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں مایوس ہے کیونکہ وہ خواتین، غریب اور نوجوانوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن مخصوص طور پر اُن (اقلیتوں) کے بارے میں کچھ نہیں کرتے۔ شبانہ اعظمی نے اپنے آبائی گاؤں مضوا کے دور

اعظم گڑھ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان شبانہ اعظمی نے آج کہا کہ اقلیتوں کا ایک گوشہ اب بھی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں مایوس ہے کیونکہ وہ خواتین، غریب اور نوجوانوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن مخصوص طور پر اُن (اقلیتوں) کے بارے میں کچھ نہیں کرتے۔ شبانہ اعظمی نے اپنے آبائی گاؤں مضوا کے دورہ کے موقع پر کہا کہ انتخابات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے خواتین، غریب اور نوجوانوں کے بارے میں بات کی لیکن مخصوص طور پر اقلیتوں کا ذکر نہیں کیا۔

اگر وہ ایسا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا کیونکہ اقلیتوں کا ایک گوشہ اب بھی فکرمند ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے کہا کہ ان کی یہ رائے ہے کہ اگر مودی اقلیتوں کے بارے میں بات کرتے تو اس سے ان کا اعتماد مزید بڑھتا کیونکہ ملک کے عوام تبدیلی چاہتے تھے اور حالیہ لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے اسی کیلئے ووٹ دیا۔ نامور اداکارہ نے کہا کہ نئی حکومت کو اپنے وعدے پورے کرنے کیلئے وقت دیا جانا چاہئے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا وہ عوام کے توقعات پر پوری اُترتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات جاری کرنا نئی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ وہ انتخابات کے دوران بھی یہی باتیں کرتے رہے اور اس وقت انہیں آزادی تھی لیکن اب وہ حکومت بنا چکے ہیں چنانچہ ان پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT