اقلیتوں کو حاصل حقوق اکثریت کو بھی میسر نہیں

بعض دستوری تشریحات پر دوبارہ غور کی ضرورت : ستیہ پال سنگھ
نئی دہلی ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر ستیہ پال سنگھ نے آج کہا کہ اقلیتوں کو ایسے کئی حقوق سے استفادہ کررہے ہیں جو اکثریت کو بھی حاصل نہیں ہیں ۔ انہوں نے گذشتہ چند دہائیوں کے دوران کی جانے والی دستور کی تشریحات پر دوبارہ غور کرنے کی پر زور وکالت بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب مساوی ہیں لیکن گذشتہ دو دہائیوں کے دوران دستور کی جس انداز میں تشریح کی گئی ہے اس پر دوبارہ غور کیا جانا چاہئے اور ہمیں ان پر دوبارہ غور کرنے دیجئے ۔ دستور ہند کے معمار اور افسانوی دلت رہنما بی آر امبیڈکر کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’ قانون کی حکمرانی اور قوم کی تعمیر میں امبیڈکر کا کردار ‘ کے زیر عنوان دہلی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل ستیہ پال سنگھ نے ’ دستور میں اقلیتوں کو اس قسم کے حقوق دئیے گئے ہیں جس کے باوجود ہنوز وہ سمجھتے ہیں کہ ان ( اقلیتوں ) کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے ۔ انہیں اپنے ادارے ، مذہبی ادارہ جات ، وغیرہ چلانے کے حقوق حاصل ہیں ۔ جب کہ اکثریت کو ایسے حقوق حاصل نہیں ہیں حالانکہ سب کے لیے یکساں قانون ہے ‘ ۔

TOPPOPULARRECENT