Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کو سماجی و معاشی جائزہ اور اسکیمات کیلئے رقومات کی اجرائی

اقلیتوں کو سماجی و معاشی جائزہ اور اسکیمات کیلئے رقومات کی اجرائی

ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو حصول رقم کا اختیار ، سید عمر جلیل کے احکامات
حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے اقلیتوں کی سماجی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس سے متعلق اسکیمات کے سروے کیلئے 65 لاکھ 30 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کئے۔ جی او کے مطابق مالیاتی سال 2015-16کے تحت ریاست میں اقلیتوں کی سماجی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے یہ رقم خرچ کی جائے گی۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو اس رقم کے حصول کا اختیار دیا گیا ہے جو سدھیر کمیشن آف انکوائری کو یہ رقم جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار جی سدھیر کی قیادت میں کمیشن آف انکوائری قائم کیا ہے۔ کمیشن کیلئے حکومت نے بجٹ مختص کیا ہے جس کی دوسری قسط آج جاری کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT