Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ پر سید شمشاد قادری کا خیرمقدم

اقلیتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ پر سید شمشاد قادری کا خیرمقدم

شمس آباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) سید شمشاد قادری آل انڈیا مسلم تھنک ٹینک اسوسی ایشن صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ چیف منسٹر نے اسمبلی بجٹ میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے دو ہزار کروڑ روپئے منظور کئے ۔ چیف منسٹر نے تمام طبقات کی ترقی کیلئے فنڈس و اسکیمات متعارف کررہے ہیں جس سے تمام طبقات کی ترقی ہورہی ہے ۔ ہر فرد کی ترقی سے ریاست کی ترقی ہوگی اور ریاست سنہرا تلنگانہ بنے گا ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر نے شادی مبارک اسکیم کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 116 روپئے کئے جس سے غریب لڑکیوں کی شادی میں کافی سہولت ہوگی ۔ اس موقع پر مرزا ستار بیگ ، مرزا شاکر بیگ اور عبدالواحد کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

 

قائد ملت نواب بہادر یار جنگ کی برسی ، ایم بی ٹی کا جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بانی مجلس اتحاد المسلمین قائد ملت نواب بہادر یار جنگ ؒ کی برسی کے ضمن میں مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 4 رجب کو مسجد صالحین روبرو گرین لینڈ نزد جونیر کالج چنچل گوڑہ میں مرکزی جلسہ یاد قائد ملت منعقد ہوگا ۔ صدارت صدر ایم بی ٹی جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت کرینگے ۔ حافظ نوال الرحمن کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ مولوی محمد نصیر الدین قادری ہدیہ نعت شریف پیش کرینگے ۔ جلسہ کی کارروائی جناب سکندر مرزا انجام دینگے ۔ بعد نماز جمعہ دفتر مجلس بچاؤ تحریک چنچل گوڑہ میں محفل قرآن ، محفل قصیدہ بردہ شریف ، منعقد ہوں گی ۔ بعد ازاں تحریک کے کارکنوں کا ایک قافلہ چادر گل کی پیشکشی کے لیے مزار قائد ملت واقع حظیرہ مشیر آباد روانہ ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT