Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / اقلیتوں کیلئے راجستھان میں بین الاقوامی تعلیمی ادارے کا قیام:مختار عباس نقوی

اقلیتوں کیلئے راجستھان میں بین الاقوامی تعلیمی ادارے کا قیام:مختار عباس نقوی

نئی دہلی ۔ /18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ راجستھان کے شہر الور میں اقلیتوں کیلئے ایک بین الاقوامی تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے گا ۔ مرکز نے ملک بھر میں اس طرح کے 5 ادارے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ 2016 ء میں اس منصوبہ کی شروعات ہوئی اور اس کے لئے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ سابق بیورو کریٹ افضل امان اللہ کمیٹی کے سربراہ ہیں ۔ کمیٹی نے وزارت اقلیتی امور کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس کے بعد ہی حکومت مسلمانوں کے حق میں عالمی معیارکے تعلیمی ادارے قائم کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT