Sunday , January 21 2018
Home / اقلیتوں کیلئے صرف اعلانات نہیں عمل بھی ضروری

اقلیتوں کیلئے صرف اعلانات نہیں عمل بھی ضروری

سنگاریڈی ۔ 13؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے بیروزگاری کے خاتمہ کے تیقنات ‘ ڈی ایس سی کے تحت اساتذہ کے تقررات اور دیگر محکمہ جات میں تقررات کرنے کے خوش کن اعلانات کے بعد تمام طبقات بے چینی سے حکومت کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ڈی ایس سی میں روسٹر سسٹم کی برخواستگی اور تمام اردو میڈیم اسکولس میں مضمو

سنگاریڈی ۔ 13؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے بیروزگاری کے خاتمہ کے تیقنات ‘ ڈی ایس سی کے تحت اساتذہ کے تقررات اور دیگر محکمہ جات میں تقررات کرنے کے خوش کن اعلانات کے بعد تمام طبقات بے چینی سے حکومت کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ڈی ایس سی میں روسٹر سسٹم کی برخواستگی اور تمام اردو میڈیم اسکولس میں مضمون واری مخلوعہ تمام جائیدادوں کو پر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ فوری طور پر 12 فیصد تحفظات مسلم طبقہ کو فراہم کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تمام محکمہ جات میں ملازمتیں فراہم کی جائیں ۔ ٹی آر ایس حکومت کے دس ماہ کے دوران ابھی تک مسلم طبقہ کی ترقی پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔ صرف اقلیتی بجٹ میں اضافہ اور شادی مبارک اسکیم کی تشہیر اور اقلیتوں کو قرض کی اجرائی کے اعلانات کے گئے ۔مسلمانوں کی جانب سے حج کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ اور آسان شرائط ؍ اقلیتی مالیتی کارپوریشن سے قرض جاری کرنے کا مطالبہ عرصہ دراز سے کیا جا رہا ہے تاکہ بجٹ کا استعمال ٹھیک طور پر ہوسکے ۔ ضلع سطح پر اقلیتی مالیتی کارپوریشن ‘ اقلیتی بہبود محکمہ جات میں ملازمین کی تعداد اضافہ ضروری ہے ۔ تاکہ حکومت کی اسکیمات بہتر طور پر عمل آوری ہوسکے اور ضلع سطح پر اقلیتوں کے لئے ترقیاتی اسکیمات کی تشہیر ضروری ہے اردو کے ساتھ نا انصافی کا جائزہ لیتے ہوئے اردو زبان کو روزگار سے جوڑنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ریاستی سطح پر کسی بھی محکمہ میں مسلم ملازمین کی تعداد گھٹ کر صفر کے برابر ہوچکی ہے ۔ چنانچہ مسلم طبقہ کے نوجوانوں کو سرکاری دفاتر میں ملازمتیں فراہم کرتے ہوئے انصاف کرنے کی ضرورت ہے ۔ اقلیتی قائدین خاص کر اضلاع سے تعلق رکھنے والے قائدین نامزد عہدوں کیلئے خواہشمند ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں کام کرنے والے اقلیتی قائدین کا کہنا ہے کہ بڑے نامزد عہدوں پر مسلم قائدین کو نامزد کیا جائے تو ٹی آر ایس پارٹی کی تمام طبقات کی یکساں ترقی کے اعلانات کی پابجائی ہوگی ۔ سنگاریڈی بلدیہ میں کوآپشن ممبر انتخابات جلد منعقد کرنے اراکین بلدیہ مطالبہ کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT