Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / اقلیتوں کیلئے مناسب اسکیمات پر عمل آوری یقینی بنانے کا مطالبہ

اقلیتوں کیلئے مناسب اسکیمات پر عمل آوری یقینی بنانے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت ایک رابطہ اجلاس ریاستوں کے ساتھ 18 جنوری کو منعقد کرے گی تاکہ مختلف فلاحی اسکیموں پر جو اقلیتوں کے لئے ہیں عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ اس چوٹی کانفرنس کا جو لکھنو میں منعقد کی جائے گی افتتاح کریں گے ۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اُمور مختار عباس نقوی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ پنجاب ، یوپی ، بہار ، ہماچل پردیش ، اُتراکھنڈ ، دہلی، جموں وکشمیر اور ہریانہ کے متعلقہ وزراء شرکت کریں گے ۔ وزارت ایسے مزید اجلاس منعقد کرنے پر غور کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT