Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کیلئے منظورہ بجٹ کا خیرمقدم

اقلیتوں کیلئے منظورہ بجٹ کا خیرمقدم

کوڑنگل۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل کے سرکردہ ٹی آر ایس اقلیتی قائدین مسرز محمد خضر اللہ خان ، سلطان محی الدین غوثن، قدوس بن احمد و امتیاز احمد نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ بجٹ کی پیشکشی اور اقلیتوں کیلئے ایک ہزار 30کروڑ روپئے مختص کئے جانے کو فال نیک قرار دیا اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا یہ مستحسن اقدام ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکزی حکومت کیلئے عمدہ مثال ہوگا۔ ’شادی مبارک‘ اسکیم کیلئے 100کروڑ کی منظوری کو سابقہ ریکارڈ توڑ کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT