Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کیلئے ہزار کروڑ کے بجٹ کا خیرمقدم : محمد معین الدین

اقلیتوں کیلئے ہزار کروڑ کے بجٹ کا خیرمقدم : محمد معین الدین

معاشی زون میں اقلیتوں کو تحفظات پر زور۔محمد ماجد انصاری

معاشی زون میں اقلیتوں کو تحفظات پر زور۔محمد ماجد انصاری
حیدرآباد۔/9نومبر، ( پریس نوٹ ) فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز ویلفیر اسوسی ایشن شیخ پیٹ ڈیویژن FTC کا اجلاس منعقد ہوا۔ صدر ایف ٹی سی جناب محمد معین الدین نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ایک ہزار کروڑ روپئے اقلیتوں کیلئے مختص کرنے پر حکومت تلنگانہ کو مبارکباد دی اور بطور خاص چیف منسٹر جناب کے سی آر و ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا ’ شادی مبارک ‘ اسکیم، بیواؤں اور معمر شہریوں کو ماہانہ وظیفہ کی آسرا اسکیم کے تحت بجٹ میں اضافہ پر اظہار تشکر کیا۔ جناب ماجد انصاری نائب صدر ایف ٹی سی نے حکومت تلنگانہ کے بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیف منسٹر جناب کے سی آر و ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی سے اپیل کی کہ جس طرح اقلیتوں کو تعلیم اور ملازمت میں تحفظات حاصل ہیں ٹھیک اسی طرح حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو صنعتی شعبہ میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کا حصہ بننے کیلئے نئے اسپیشل اکنامک زون SEZ و IDA میں ایس سی و بی سی طبقات کی طرح تحفظات فراہم کریں۔ یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ حکومت تلنگانہ میںصنعتوں کے فروغ کیلئے زمین و بے شمار اسکیمات کے علاوہ مختلف سبسیڈی کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے۔ اس اجلاس میں مسرس محمد شاہد حسین، محمد خسرو، محمد حسیب احمد کے علاوہ ایم اے قدوس نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT