Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کی بدحالی کے خاتمہ کیلئے حکومت تحفظات فراہم کرنے کوشاں

اقلیتوں کی بدحالی کے خاتمہ کیلئے حکومت تحفظات فراہم کرنے کوشاں

مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات پر تہنیت ، ٹی ہریش راؤ ، محمد فاوق حسین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : حکومت تلنگانہ ریاست میں اقلیتوں کی پسماندگی و بدحالی کو دور کرنے کے لیے 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عدالتی تنازعات سے بچنے کے لیے بی سی کمیشن قائم کیا ۔ اس سے مسلمانوں کے لیے تحفظات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوجائے گی ۔ مسٹر ہریش راؤ ریاستی وزیر بھاری آبپاشی سدی پیٹ میں تنظم المساجد سدی پیٹ اور حج کمیٹی سدی پیٹ کی جانب سے مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات کی حامل شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی مخاطب تھے ۔ صدارت جناب فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل نے کی ۔ مسٹر پربھاکر ریڈی رکن پارلیمنٹ نے بھی مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مسٹر ہریش راؤ کے ہاتھوں ڈاکٹر ہدایت اللہ خاں ماہر امراض چشم ( حیدرآباد ) کے علاوہ 8 افراد کو تہنیت پیش کی گئی ۔ مسٹر ہریش راؤ نے ڈاکٹر ہدایت اللہ کی ستائش کی ۔ مسٹر ہریش راؤ نے کہا کہ محبوب نگر کے دو مواضعات نندی پیٹ اور پدامنگلا کو ڈاکٹر ہدایت اللہ نے اپنایا ہے ۔ جناب فاروق حسین نے کہا کہ ڈاکٹر ہدایت اللہ ایک بہترین ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ایک ہمدرد انسان ہے ۔ ڈاکٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت سے انہیں قلبی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے عازمین کی آنکھوں کے مفت معائنہ کیمپ کے علاوہ اپنی فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے محبوب نگر کے دو مواضعات کو اپنایا ہے ۔ اس تہنیتی تقریب میں ڈاکٹر ہدایت اللہ خاں کے علاوہ سریندر ریڈی سوشیل ورکر سدی پیٹ ، خواجہ عبید علی صابری ریٹائرڈ جج سدی پیٹ ، ایم اے لطیف ایم ڈی حنا برڈنگ فارم سدی پیٹ ، سید قمر الدین طاہر گوڈن کیک ہاوز سدی پیٹ ، محمد یوسف الدین صدر حج سوسائٹی سدی پیٹ ، محمد غوث محی الدین صدر تنظیم المساجد سدی پیٹ ، محمد ساجد پاشاہ سکریٹری کانگریس کمیٹی تلنگانہ اور محمد غوث محی الدین زمیندار کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی و گلپوشی کے علاوہ مومنٹو سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر نائب صدر نشین بلدیہ اطہر پٹیل ، عارف اقبال ، ٹی آر ایس ، ایم اے صبور ، یوسف الدین و دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT