Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کی ترقی صرف ٹی آر ایس کے دور میں ہی ممکن

اقلیتوں کی ترقی صرف ٹی آر ایس کے دور میں ہی ممکن

طلباء میں مفت نوٹ بکس تقسیم : عبدالمقیت چندا کا بیان
شمس آباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر حلقہ کے حسن نگر علاقہ کے این ٹی آر نگر میں اردو میڈیم گورنمنٹ اسکول میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے مفت نوٹ بکس تقسیم کئے گئے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور بکس تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تعلیم کے لیے سنجیدہ ہے جس کے لیے ریزیڈنشیل اسکولس قائم کرتے ہوئے فی طالب علم ایک لاکھ پچیس ہزار روپئے خرچ کرتے ہوئے معیاری تعلیم فراہم کررہی ہیں۔ کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریاست میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کریں گے جس کے لیے ریزیڈنشیل اسکولس و گروکل اسکولس قائم کئے گئے ہیں ۔ تلنگانہ ملک کے لیے ایک مثالی ریاست بن رہی ہے ۔ تین سو طلباء میں مفت نوٹ بکس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر اسکولی طلباء نے کے چندر شیکھر راؤ کی صحت یابی و عمر درازی کے لیے اور ریاست کی خوشحالی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر اسکول ہیڈ ماسٹر پرکاش ، ڈاکٹر سید نظام الدین ، محمد شوکت الدین ، محمد خلیل ، شیخ نعیم الدین ، مکرم خاں ، احمد پٹیل ، شیخ بابا ، محمد مجاہد ، محمد منہاج کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT