Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کی ترقی و فلاح کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات

اقلیتوں کی ترقی و فلاح کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات

مولانا ابوالکلام کو خراج، چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کا خطاب

حیدرآباد ۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حکومت آندھراپردیش کے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا دعویٰ کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا اور آزاد ملک کے پہلے وزیرتعلیم کی حیثیت سے تعلیم کو فروغ دینے کیلئے مضبوط بنیاد رکھی۔ اقدار، اخلاقیات اور تہذیب و تمدن کو پروان چڑھانے گرانقدر رول ادا کیا۔ چیف منسٹر آندھراپردیش نے مولانا آزاد کو ماہرتعلیم اور دانشور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کی یوم پیدائش کو یوم تعلیم کے طور پر منانے سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے نظریات اور خدمات سے وہ بے حد متاثر ہیں۔ ان کے خوابوں کی تعبیر کیلئے وہ ریاست آندھراپردیش میں اقلیتوں کی ترقی و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اقلیتی طلبہ کو بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔ ابھی تک 82 طلباء کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اقلیتی اقامتی اسکولس کیلئے 100 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ آئمہ و مؤذنین کو ماہانہ مالی معاوضہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT