Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کی ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ،جناب اکبر حسین چیرمین کا تہنیتی تقریب سے خطاب

اقلیتوں کی ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ،جناب اکبر حسین چیرمین کا تہنیتی تقریب سے خطاب

شمس آباد۔/19اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آل انڈیا مسلم تھنک ٹینک اسوسی ایشن کے ایک وفد نے سید شمشاد قادری قومی صدر کی قیادت میں جناب اکبر حسین چیرمین اقلیتی کارپوریشن چیرمین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ سید شمشاد قادری نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اسکیمات پر عمل آوری ضروری ہے اور ساتھ ہی سبسیڈی کے ساتھ مسلمانوں کیلئے بینک قرض کو بھی منظور کیا جائے، جناب اکبر حسین نے کہا کہ نومبر میں اقلیتی کارپوریشن کی جانب سے کئی اسکیمات شروع کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی سبسیڈی پر بینک قرض کی اسکیم بھی شامل ہے جس سے ہر ایک شخص کو استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے یہ ایک بہترین موقع ہوگا۔ بینک قرض حاصل کرتے ہوئے اپنے کاروبار میں اضافہ کریں اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے موقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ ہے اور حکومت ہر طبقہ کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے مختلف اسکیمات کیلئے ہر طبقہ کی عوام کو فائدہ پہنچایا ہے۔شادی مبارک و کلیانہ لکشمی کے تحت غریب لڑکیوں کی شادیوں کیلئے 75 ہزار روپئے، راشن چاول میں اضافہ، ڈبل بیڈ روم مکانات، تنہا خاتون پنشن، بیوہ اور معذور افراد کے پنشن میں اضافہ کے علاوہ کئی اسکیمات سے عوام استفادہ کررہے ہیں جس سے ریاست سنہرے تلنگانہ میں بہت جلد تبدیل ہوگی اور ریاست سرسبزو شاداب رہے گی۔ اس موقع پر محمد خـلیل، محمد سعادت علی، ایم یشودھا، آفرین بیگم، رضیہ بیگم، فرح ناظم، قمر ظہیر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT