Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کی ترقی کیلئے حکومت کے کارنامے منفرد

اقلیتوں کی ترقی کیلئے حکومت کے کارنامے منفرد

گمبھی راؤ پیٹ /9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ ٹی آر ایس اقلیتی قائدین جن میں منڈل کوآپشن رکن محمد محبوب علی کے علاوہ سید جمشید علی ، سید ولایت اللہ ، عبدالوحید وغیرہ شامل ہیں ۔ آج منڈل پریشد آفس میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت اور اس کے ریاستی وزیر تارک راما راؤ پر گمبھی راؤ پیٹ کے مسلم حلقہ جات میں ترقیاتی کاموں سے متعلق لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ کانگریس ، تلگودیشم دور حکومت میں حلقہ اسمبلی سرسلہ کے منڈل گمبھی راؤ پیٹ ترقیاتی کاموں کا فقدان رہا جبکہ ٹی آر ایس کے برسر اقتدار آتے ہی حکومت نے نہ صرف ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ اپنے وعدے کے مطابق مسلم کے حوالے کیا بلکہ 18 ماہ کے اس مختصر دور میں اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کیلئے کئی ٹھوس اقدامات کئے ۔ ٹی آر ایس اقلیتی قائدین نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کی ترقی سے متعلق 4 کروڑ روپئے منظور کئے گئے جبکہ گمبھی راؤ پیٹ منڈل کی ترقی کیلئے تقریباً 77 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ اقلیتی قائدین رمضان کے موقع پر عیدگاہوں اور مساجد کی مرمت کیلئے رقمی منظوری ، امام اور موذنوں کیلئے ماہانہ وظیفہ کی منظوری کے اقدامات کی ہیںجس کی سابق میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ قائدین نے کہاکہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کیلئے حکومت بہت جلد ٹھوس اقدام کر رہی ہے تاکہ انہیں 12 فیصد تحفظات کی راہ ہموار ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT