Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کی ترقی کیلئے علحدہ منصوبہ بنانے پر غور

اقلیتوں کی ترقی کیلئے علحدہ منصوبہ بنانے پر غور

بیدر /22 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین جناب سی ایم ابراہیم نے اردو میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین کی حیثیت سے وہ کاگنریس انتخابی منشور میں اقلیتوں سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے ریاست میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے ایک علحدہ منصوبہ بنانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں ۔

بیدر /22 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین جناب سی ایم ابراہیم نے اردو میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین کی حیثیت سے وہ کاگنریس انتخابی منشور میں اقلیتوں سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے ریاست میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے ایک علحدہ منصوبہ بنانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں ۔ مسٹر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پورے 60 سال بعد پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین کا اہم عہدہ ایک اقلیتی نمائندے کے حوالے کیا ہے ۔ اس ادارہ میں ریاست کے تمام تریقاتی منصوبے بنائے اور انہیں منظور کئے جاتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں بننے والے منصوبوں کے ذریعہ وہ اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچانے کی کوشش کریں گے ۔ ریاستی پلاننگ کمیشن مرکزی پلاننگ کمیشن اور مرکزی حکومت سے ربط رکھ کر منصوبوں کے فنڈ کی حصولی کے علاوہ مرکز ریاست میں بہتر تعلقات اور ربط بنانے کی کوشش کریں گے ۔ مسٹر ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمت انجام دی ہے اور ایک طویل عرصہ سے سیاست میں ہیں ۔ آج بی بی ایل طبقہ کو مرکز اور ریاست سے ہر طرح کی سہولت فراہم ہو رہی ہے تاہم اے پی ایل اور درمیانی طبقے سے سب سے زیادہ پریشان ہیں ۔ پلاننگ کمیشن میں چند ایسے منصوبے بنائے جائیں گے جن سے درمیانی طبقہ ادارے پی ایل طبقہ کو زیادہ فائدہ پہونچے ۔ اقلیتوں کی تعلیمی ترقی ڈراپ آوٹ کا مسئلہ حل کرنے اور پرائمری اور ہائر پرائمری لیول تک تعلیم کی بہتر سہولت کیلئے منصوبے بنانے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔ مسٹر سی ایم ابراہیم نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ رمضان میں اور طاق راتوں میں ریاست کی بہتری ترقی بہتر بارش کیلئے اور اچھی فصل کیلئے دعاء کریںاور موجودہ حکومت اگلے چار سال تک عوام کی بہتر خدمت کرے اور یہ حکومت مستحق رہے ۔ مسٹر سی ایم ابراہیم نے مزید بتایا کہ ماہ ستمبر میں وہ اپنی قیادت میں ریاست میں اقلیتی کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں ۔ کانفرنس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ جلد ہی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT