Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / اقلیتوں کی ترقی کیلئے مرکز پابند عہد

اقلیتوں کی ترقی کیلئے مرکز پابند عہد

ملک میں مسلمانوں کی خستہ حالت پر مختار عباس نقوی کا اظہار تشویش
ودودھرا ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور  آزادانہ انچارج مختار عباس نقوی نے ملک میں مسلمانوں کی مالی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے اقلیتوں کی ترقی اور بہبودی کے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ مرکزی حکومت اقلیتوں کو ترقی دینے کی پابند عہد ہے ۔ مسلمانوں کو روزگار اور بہتر تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ مختار عباس نقوی نے یہاں ہرنی ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ملک میں 50 فیصد اقلیتی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے لیکن مرکز نے ان کی ترقی کا عہد کیا ہے اور سماج کے ہر طبقہ کو ترقی دینے کی حکومت پابند عہد ہے ۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے مشن امپاورمنٹ میں تمام ریاستوں میں اقلیتی طبقات کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اقلیتوں کے مسائل پر میں نے ریاستی حکومتوں سے بات چیت بھی کی ہے ۔ اقلیتی بہبودی پروگراموں پر عمل آوری کیلئے زور دیا ہے ۔ اس کے تحت روزگار ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے ساتھ اسکالر شپس بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ ہم ہمیشہ کسی بھی منفی ایجنڈہ کے خلاف ہیں ۔ ہم نے صرف اچھی حکمرانی پر توجہ دی ہے ۔ ہم کسی کو بھی ہمارے ایجنڈہ کو ناکام بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT