Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے مثالی اقدامات

اقلیتوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے مثالی اقدامات

اقامتی اسکولس کا قیام انقلابی تعلیم کا موجب ۔ فاروق حسین کا بیان
حیدرآباد 21 مارچ ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس ایم ایل سی محمد فاروق حسین نے اقلیتی اقامتی اسکولس کے قیام کو مسلمانوں میں انقلابی تعلیم کا موجب قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کا ان اسکولس میں داخلہ کروائے ۔ محمد فاروق حسین نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہے ۔ سب سے پہلے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے عملی اقدامات کرکے مسلمانوں میں ایک نیا تعلیمی انقلاب برپا کیا جارہا ہے ۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ سے انکشاف ہوگیا کہ مسلمان پسماندہ طبقات سے بھی پسماندہ ہے ۔ چیف منسٹر مسلمانوں کی تعلیمی معاشی سماجی پسماندگی کو دور کرنے منصوبہ بند طریقے سے کام کررہے ہیں ۔ سال 2016-17 کے نئے تعلیم سال سے 71 اقلیتی اقامتی اسکولس کا آغاز کیا گیا ۔ جاریہ تعلیمی سال 2017-18 سے مزید 130 اقلیتی اقامتی اسکولس قائم کیے جارہے ہیں ان اسکولس میں مسلم طلبہ کو کارپوریٹ اسکولس کے طرز پر معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ ان اقامتی اسکولس میں ہر طالب علم پر فی کس 1.20 لاکھ روپئے خرچ کرکے قیام و طعام کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ تمام کتابیں مفت سربراہ کی جارہی ہے ۔ گذشتہ سال قائم کئے گئے 71 اقلیتی اقامتی اسکولس کے کافی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ حکومت نے ان اسکولس میں 2 ہزار سے زائد ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کا تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اقلیتی اقامتی اسکولس کے ذاتی عمارتوں کیلئے کئی اضلاع میں اراضیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد تعمیرات کا بھی آغاز ہوجائے گا ۔ محمد فاروق حسین نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا روشن مستقبل بنانے اور دنیا کے چیلنجس کا سامنا کرانے اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلہ کرائیں ۔ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے آزادی سے علحدہ تلنگانہ کی تشکیل 2014 تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو بھی اقدامات کئے گئے وہ برائے نام تھے ۔ تاہم تلنگانہ کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی کارنامے انجام دئیے ہیں وہ تاریخ کے سنہرے سپنوں میں درج کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT