Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کی سبسیڈی اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کی خواہش

اقلیتوں کی سبسیڈی اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع کی خواہش

چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن ، جناب عابد رسول خاں کا چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب

چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن ، جناب عابد رسول خاں کا چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب
حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن عابد رسول خاں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی کی کہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی سبسیڈی فراہمی سے متعلق اسکیم سے استفادہ کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ اس اسکیم کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر کی گئی ہے جس میں توسیع کرتے ہوئے 30 اپریل کرنے کی خواہش کی گئی۔ عابد رسول خاں نے بتایا کہ کمیشن کو اقلیتی طبقہ کی جانب سے کئی نمائندگیاں وصول ہورہی ہیں تاکہ بینک سے مربوط قرض پر سبسیڈی کی فراہمی سے متعلق اسکیم سے استفادے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو ایم آر او دفاتر سے مختلف سرٹیفکٹس بشمول انکم سرٹیفکٹس کے حصول میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے، لہذا امیدواروں کی کثیر تعداد 15 اپریل تک درخواستیں داخل کرنے کے موقف میں نہیں۔ عابد رسول خاں نے ڈائرکٹر اقلیتی بہبود محمد جلال الدین اکبر سے سفارش کی کہ وہ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کو یقینی بنائے۔

TOPPOPULARRECENT