Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے حکومت اخلاقی طور پر پابند عہد : نقوی

اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے حکومت اخلاقی طور پر پابند عہد : نقوی

نئی دہلی ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ پارلیمانی و اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے آج کہا کہ اقلیتوں کو سماجی ، معاشی، تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کیلئے حکومت اخلاقی طور پر پابند عہد ہے اور یہ نام نہاد سیکولر پسندوں کی طرح سیاسی شعبدہ بازی نہیں۔ آج مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس، ماہرین تعلیم، اسکالرس اور دانشوروں سے ملاقات کے دوران نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے مسئلہ پر خودغرض سیاست کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں تخریبی ذہنیت کے ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ترقی کے ماحول کو متاثر کرنا چاہتی ہیں لیکن بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈہ کے سامنے کوئی بھی تباہ کن ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

TOPPOPULARRECENT