Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات

اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات

کانگریس نے تحفظات کے ذریعہ فائدہ پہنچایا: محمد علی شبیر

کانگریس نے تحفظات کے ذریعہ فائدہ پہنچایا: محمد علی شبیر
حیدرآباد 15 فروری (سیاست نیوز) ڈپٹی فلور لیڈر کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے مسلمانوں کے حقوق کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی بدولت مسلمان تحفظات سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر ان کی قیامگاہ پہونچ کر کانگریس کے کئی قائدین نے مسٹر محمد علی شبیر کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مسٹر محمد علی شبیر نے کیک کاٹا۔ کانگریس کے قائدین نے آتشبازی کی اور رقص کرتے ہوئے جشن منایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر محمد علی شبیر نے کہاکہ کانگریس کے دور حکومت میں ہی اقلیتوں کی ترقی فلاح و بہبود یقینی ہوئی۔ ریاست اور مرکز میں کانگریس نے وزارت اقلیتی بہبود قائم کی گئی۔ تلگودیشم کے دور حکومت 2004 ء تک اقلیتی بجٹ صرف 36 کروڑ تھا۔ کانگریس نے اقلیتی بجٹ کو بڑھاکر 1027 کروڑ روپئے کردیا۔ مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں میں 4 فیصد تحفظات فراہم کئے جس کے ثمرآور نتائج برآمد ہوئے۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسیس میں مسلمانوں میں تحفظات کی بنیاد پر داخلہ مل رہا ہے اور ملازمتیں بھی فراہم ہورہی ہیں۔ فرقہ پرستوں کے خلاف کانگریس پارٹی آہنی دیوار بنی ہوئی ہے اور ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ ریاست اور مرکز میں کانگریس پارٹی اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی۔ بی جے پی اور ٹی آر ایس نے اپنے اپنے انتخابی منشور کے ذریعہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان پر عمل آوری کیلئے دونوں حکومت پر دباؤ بنائے گی۔ اس موقع پر صدرنشین سٹ ون مسٹر محمد مقصود احمد سکریٹریز پردیش کانگریس کمیٹی، مسٹر جاوید، جابر پٹیل، ڈاکٹر ایم اے انصاری سینئر قائدین، مسٹر خلیق الرحمن، مسٹر خواجہ ذاکرالدین، مسٹر شیخ عبداللہ، مسٹر عتیق صدیقی خرم، سابق فلور لیڈر بلدیہ گریٹر حیدرآباد مسٹر ایس محمد واجد حسین، مسٹر سید نظام الدین، مسٹر شعیب، مسٹر محمد فہیم کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ اضلاع ورنگل، نلگنڈہ، رنگاریڈی کے کانگریس صدور نے بھی مسٹر محمد علی شبیر کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT