Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / اقلیتوں کے تحفظ کے معاملہ میں حکومت لاپرواہ تلنگانہ میں پولیس انکاونٹر فرضی، مولانا جلال الدین عمری

اقلیتوں کے تحفظ کے معاملہ میں حکومت لاپرواہ تلنگانہ میں پولیس انکاونٹر فرضی، مولانا جلال الدین عمری

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند کے دوبارہ منتخب قومی صدر مولانا سید جلال الدین عمری نے آج حکومت پر عوام بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری طرح نہ نبھانے کا الزام عائد کیا حالانکہ اس نے اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تساہل پسندی سے کام لے رہی ہے۔ اسے عوام بالخصوص اقلیتوں

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند کے دوبارہ منتخب قومی صدر مولانا سید جلال الدین عمری نے آج حکومت پر عوام بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری طرح نہ نبھانے کا الزام عائد کیا حالانکہ اس نے اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تساہل پسندی سے کام لے رہی ہے۔ اسے عوام بالخصوص اقلیتوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے تلنگانہ میں 5 مسلم نوجوانوں کی پولیس انکاونٹر میں ہلاکت پر تشویش ظاہر کی اور اسے فرضی انکاونٹر قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان مشتبہ افراد کو طویل عرصہ تک تحویل میں رکھنے کے بعد رہا کیا جانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو گرفتار کرنے کے 10 تا 12 سال بعد یہ کہا جائے کہ کوئی ثبوتنہیں ملا ہے تو پھر ایسی گرفتاری کا کیا فائدہ۔ اس وقت تک گرفتار شخص اور اس کا خاندان ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوچکا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT