Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کے لیے عنقریب اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے راست سبسیڈی اسکیم

اقلیتوں کے لیے عنقریب اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے راست سبسیڈی اسکیم

چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سید اکبر حسین کی چیف منسٹرس کے سی آر سے نمائندگی پر مثبت ردعمل
حیدرآباد۔19 فبروری (سیاست نیوز) صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے تیقن دیا کہ بہت جلد اقلیتوں کے لیے کارپوریشن سے راست سبسیڈی کی اجرائی اسکیم کو منظوری دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت بینکوں سے تعلق کے بغیر کارپوریشنوں سے مسلم اقلیت کے غریب افراد کو چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے سبسیڈی کی صورت میں قرض فراہم کیا جائے گا۔ مذکورہ اسکیم پر بعض رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعہ اضلاع میں عمل کیا جارہا ہے۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن حیدرآباد نے بعض این جی اوز کے اشتراک سے اسکیم پر عمل آوری کا خواہاں ہے ۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن این جی اوز کے ذریعہ سبسیڈی کی رقم جاری کرے گا اور ماہانہ اصولی کی ذمہ داری این جی او کی ہوگی۔ غیر سرکاری اداروں کے ذمہ دار کاروبار کے آغاز اور سبسیڈی کی رقم کے استعمال پر نظر رکھیں گے۔ سید اکبر حسین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور انہیں اقلیتی فینانس کارپوریشن کی اسکیمات سے واقف کروایا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ حکومت کے پاس زیر التوا صدفیصد سبسیڈی اسکیم کو منظوری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں سے مربوط سبسیڈی اسکیم پر عمل آوری میں دشواریوں کا سامنا ہے کیوں کہ بینکوں کی جانب سے قرض کی منظوری میں تاخیر کی جارہی ہے۔ سید اکبر حسین نے چیف منسٹر کو بتایا کہ نئی اسکیم کے ذریعہ بہ یک وقت بڑی تعداد میں غیر مسلمانوں کو چھوٹے کاروبار سے جوڑتے ہوئے معاشی پسماندگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اقلیتی بہبود کے بجٹ میں اضافہ کی درخواست کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت اقلیتی بہبود بجٹ میں اضافہ کے سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے داخل کردہ تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ آئندہ مالیاتی سال کے بجٹ میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ مزید نئی اسکیمات کے آغاز کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT