Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کے لیے مرکز کی اسکیم سیکھو اور کماؤ

اقلیتوں کے لیے مرکز کی اسکیم سیکھو اور کماؤ

تلنگانہ میں موثر عمل آوری کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود کو ذمہ داری
حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) اقلیتوں کیلئے مرکزی حکومت کی اسکیم ’’ سیکھو اور کماؤ ‘‘ پر تلنگانہ میں موثر عمل آوری کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مختلف اضلاع میں چلنے والے ٹریننگ سنٹرس کا معائنہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کو دی گئی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کرتے ہوئے ’ سیکھو اور کماؤ ‘ اسکیم کی تفصیلات اور ضلعی عہدیداروں کی ذمہ داریوں سے واقف کرایا۔ مرکزی حکومت کی اس اسکیم کا مقصد اقلیتوں میں ہنرمندی پیدا کرنا اور خودروزگار اسکیمات سے وابستہ کرنا ہے۔ اسکیم کے مکمل اخراجات مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ ’ سیکھو اور کماؤ ‘ اسکیم کے تحت مختلف ٹریننگ پروگرامس منعقد کئے جائیں گے اور بیروزگار نوجوانوں کے علاوہ اسکولس کے ڈراپ آؤٹ طلبہ کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کرتے ہوئے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ موجودہ ترقی پذیر مارکٹ میں اقلیتوں کو مناسب حصہ داری اس اسکیم کا مقصد ہے۔ مرکزی حکومت نے اسکیم پر موثر عمل آوری کیلئے ریاستی حکومتوں سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عہدیدار ٹریننگ مراکز کا دورہ کریں گے اور مرکز کو رپورٹ پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT