اقلیتوں کے مسائل سے چیف منسٹر کو خصوصی دلچسپی

نظام آباد:18؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر کی ترقی میں تمام شہریان کا تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر گنیش گپتا کل نہروپارک، نامدیواڑہ و دیگر علاقوں میں رکنیت سازی کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف مسائل کے حل کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ شہر میں واقع مسائل سے واقفیت

نظام آباد:18؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر کی ترقی میں تمام شہریان کا تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر گنیش گپتا کل نہروپارک، نامدیواڑہ و دیگر علاقوں میں رکنیت سازی کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف مسائل کے حل کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ شہر میں واقع مسائل سے واقفیت کیلئے ٹی آرایس کارکن عوام سے ربط میں رہے اور اس کے حل کیلئے نشاندہی کرتے ہوئے اطلاع دیں تو بہتر ہوگا۔ خاص طور سے ٹی آرایس سے وابستہ کارپوریٹرس اس بارے میں تعاون کریں تو بہتر ہوگا۔ کیونکہ کارپوریٹرس ان کے ڈیویژن کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں جنگی خطوط پر ان کے حل کیلئے نمائندگی کرے تو بہتر ہوگا۔ اقلیتی بہبود کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو اقلیتوں کے مسائل سے بے حد دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے اقلیتوں کیلئے کئی پروگرامس کو متعارف کیا ہے خاص طور سے شادی مبارک اسکیم سے غریب لڑکیوں کی شادی میں مدد حاصل ہورہی ہے شہر میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انڈر گرائونڈ ڈرینج کے کاموں کو جون تک مکمل کرنے کے امکانات ظاہر کیااور اب تک21 کروڑ روپئے متاثرین کو ادا کئے گئے اس موقع پر ڈیویژن نمبر 48 کی کارپوریٹر ببولی مادھوری نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ٹی آریس میں شمولیت اختیار کرنے پر مسٹر گنیش گپتا نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شال اڑھا کر ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، پولیٹ بیورو کے رکن اے ایس پوشٹی، ٹی آرایس اقلیتی قائدین طارق انصاری، کارپوریٹرس پنچی ریڈی سریش، سدم لکشمی، ویشالنی ریڈی، ٹی آرایس قائدین سجیت ٹھاکر، آکولہ سری سیلم و دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT