Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کے مسائل پر چیف منسٹرس تلنگانہ و اے پی سے نمائندگی کافیصلہ

اقلیتوں کے مسائل پر چیف منسٹرس تلنگانہ و اے پی سے نمائندگی کافیصلہ

آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کا اجلاس، جناب آصف پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔/23اگسٹ، ( پریس نوٹ ) آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی تلنگانہ و اے پی کے اجلاس عام میں پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے متعلق ریاستی حکومت کی سردمہری اور طلباء کی دشواریوں پر غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس سے موثر نمائندگی کی جائے۔اس کے علاوہ اقلیتی تعلیمی اداروں کے اقلیتی موقف کو برقرار رکھنے میں حکومتوں کی جانب سے تجدید کے لزوم پر غور وخوض کیا گیا۔ اس کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور مستقل اقلیتی موقف جاری کرنے، مزید دونوں ریاستوں میں سرکاری ریزیڈنشیل اسکولس میں طلباء و طالبات کے صدفیصد داخلوں کیلئے ضلعی سطح پر شعور بیداری پروگرام رکھا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام سے قبل سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور قوم وملت کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو یاد کیا گیا اور تعزیتی قرارداد پیش کی گئی، اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ سوسائٹی کی رکن سازی کی مہم چلائی جائے اور تمام ارکان سے گذارش کی گئی کہ وہ ارکان سازی کے ذریعہ ارکان کی تعداد میں مزید اضافہ کریں۔ اجلاس کی صدارت جناب آصف پاشاہ سابق وزیر قانون اے پی و صدر سوسائٹی نے کی اور جناب ایم ایس فاروق جنرل سکریٹری سوسائٹی نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔ اس اجلاس میں اراکین عاملہ نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT