Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کے مسائل کی فوری یکسوئی کا مطالبہ

اقلیتوں کے مسائل کی فوری یکسوئی کا مطالبہ

محبوب نگر /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر جہانگیر پیراں آئی ٹی سی کے وفد نے پرنسپل ( انچارج ) محمد افضل کی قیادت میں چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 2010 کے پی آر سی پر فی الفور عمل آوری کیلئے ریاستی وقف بورڈ کو ہدایات جاری کئے جائیں ۔ اس یادداشت میں وفد نے اقل ترین تنخواہوں اور گذر بسر کے مسا

محبوب نگر /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر جہانگیر پیراں آئی ٹی سی کے وفد نے پرنسپل ( انچارج ) محمد افضل کی قیادت میں چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 2010 کے پی آر سی پر فی الفور عمل آوری کیلئے ریاستی وقف بورڈ کو ہدایات جاری کئے جائیں ۔ اس یادداشت میں وفد نے اقل ترین تنخواہوں اور گذر بسر کے مسائل بھی پیش کئے ۔ وفد میں محمد تاج الدین ، محمد مکرم علی فاروقی و دیگر موجود تھے ۔ مرزا قدوس بیگ خازن ریاستی انڈین یونین مسلم لیگ نے چیف منسٹر کو پیش کردہ یادداشت میں مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کو فی الفور 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کے احکامات جاری کئے جائیں اور بی سی ( ای ) کے زمرہ میں سید ، مغل ، پٹھان اور عرب کو شامل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کے آغاز کے بعد ہی ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں تاکہ 12 فیصد تحفظات سے اقلیتیں مستفید ہوسکیں ۔ اسی طرح حنیف احمد اسٹیٹ کنوینر ایم آر یو یف نے بھی چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اقللیتوں کی ترقی کیلئے ریاست مغربی بنگال میں جس طرح رنگناتھ مشرا سفارشات پر عمل آوری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح تلنگانہ میں بھی واضح ہدایات جاری کئے جائیں ۔ الفیض سوسائٹی کے صدر و سکریٹری جہانگیر بابا اور محمد یعقوب نے بھی اپنی یادداشتوں میں مطالبہ کیا کہ سچر کمیٹی سفارشات پر عمل آوری کیلئے احکامات جاری کئے جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT