Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی میںناکامی کا حکومت پر الزام

اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی میںناکامی کا حکومت پر الزام

جڑچرلہ ۔4نومبر ( ڈسٹرکٹ نیوز) سابق تلگودیشم رکن اسمبلی مسٹر ایرہ شیکھر‘‘ نے محلہ فضل بنڈہ میں ٹی ڈی پی لیڈر خواجہ امتیاز الدین اظہر کے مکان میں اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔ اردو گھر شادی خانہ کا افتتاح ریاستی وزیر مسٹر لکشما ریڈی کے ہاتھوں محلہ فضل بنڈہ میں عمل میں آیا لیکن آج تک یہ شادی خانہ استعمال میں نہیں آیا ‘ تاہم افتتاح کے موقع پرریاستی وزیر نے باورچی خانہ کی حصاربندی کا تیقن دیا تھا جو آج تک بھی کام شروع نہیںکیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بادے پلی میں غریب مسلمانوں کو قرض کی فراہمی میں بھی تساہل برتی جارہی ہے ۔ ریاستی وزیر اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ بادے پلی کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ اس موقع پر محمد حفیظ الرحمن صدر ٹی ڈی پی ضلع محبوب نگر ‘ خواجہ امتیاز الدین اظہر ‘ محمد عبدالمقیت‘ جعفر کاظم ‘ طاہر ‘ قیوم ‘ ابراہیم ‘ الطاف ‘ سرینو ‘ تروپتی و دیگر تلگودیشم پارٹی قائدین موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT