Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتیں ‘ کانگریس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی

اقلیتیں ‘ کانگریس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی

12 فیصد مسلم تحفظات اور تلنگانہ کی دیگر سیاسی صورتحال پر سونیاگاندھی کا تبادلہ خیال
دہلی ۔ 8 ؍ مئی ( سیاست نیوز)  صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین کی قیادت میں کانگریس قائدین کے ایک وفد نے 10 جن پتھ پہنچ کر صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ تلنگانہ کی سیاسی صورتحال اور اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس وفد میں اضلاع صدور کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد جمال شریف (ورنگل) مسٹر ساجد خان ( عادل آباد ) مسٹر سمیر احمد (نظام آباد) ترجمان مسٹر سید فاروق پاشاہ قادری کے علاوہ دوسرے قائدین میں مسٹر عبدالرشید (کھمم ) مسٹر عبدالکبیر مسٹر اعجاز خان (حیدرآباد ) بھی موجود تھے ۔ مسٹر محمد خواجہ فخرالدین نے پارلیمنٹ26 میں  حصہ لینے کے لئے کانگریس اقلیتی قائدین کے ساتھ دہلی پہنچے اور سونیاگاندھی سے ملاقات کی ۔ صدر کانگریس نے مسٹر محمد فخرالدین سے تلنگانہ کے سیاسی حالات کے بارے میں دریافت کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے مسز سونیا گاندھی نے کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کو عوام کے درمیان پہنچ کر کام کرنے  اور اقلیتوں کو کانگریس سے جوڑنے کے لئے کام کرنے کامشورہ دیا ۔ مسٹر محمد خواجہ فخرالدین نے اضلاع کانگریس صدور اقلیت ڈپارٹمنٹ اور دوسرے قائدین کا تعارف کرایا ۔

 

بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر تلنگانہ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ سونیاگاندھی سے مختصر ملاقات ہوئی مگر تفصیلی بات چیت  ہوئی ہے ۔ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر توجہ دلاتے ہوئے کانگریس کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی پروگرامس بالخصوص 12 فیصد مسلم تحفظات کے وعدے کو حکومت کے 23 ماہ مکمل ہونے کے باوجود عمل نہ کرنے کے خلاف تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گریٹر حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظم کئے جانے والے احتجاج سے واقف کروایا گیا ۔ صدر کانگریس مسز سونیاگاندھی نے اقلیتوں کو کانگریس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کانگریس کے ساتھ ملکر تمام محاذی تنظیموں کو تلنگانہ اور این ڈی اے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے اور عوام کا پارٹی کے لئے دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ ریاست میں کانگریس کو مستحکم کرنے کے لئے ویژن اور مشن دونوں رکھتی ہے ۔ پارٹی کی جانب سے جو بھی پروگرام دیا جائیگا اس کو کامیاب بناتے ہوئے اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی علحدہ پروگرامس کا انعقاد کیا جائیگا ۔ صدر آل انڈیا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر خورشید احمد نے تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے اسٹیٹ کمیٹی سے اضلاع کانگریس صدور کو رابطہ میں رہنے اور اضلاع و ریاستی اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے پروگرامس احتجاجی دھرنوں کی رپورٹ پارٹی ہائی کمان  اور  انہیں ہر ماہ روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اور ہر معاملہ میں مکمل تعاون کرنے کا تیقن دلایا ۔

TOPPOPULARRECENT