Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اداروں کی کارکردگی پر شکایتی سیل کا اجلاس

اقلیتی اداروں کی کارکردگی پر شکایتی سیل کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اقلیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قائم کئے گئے شکایتی سیل کا آج حج کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے شکایتی سیل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر اقلیتی فینانس کارپوریشن، کرسچین فینانس کارپوریشن ، وقف بورڈ ، اردو اکیڈیمی اور حج کمیٹی کے عہدید

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اقلیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قائم کئے گئے شکایتی سیل کا آج حج کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے شکایتی سیل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر اقلیتی فینانس کارپوریشن، کرسچین فینانس کارپوریشن ، وقف بورڈ ، اردو اکیڈیمی اور حج کمیٹی کے عہدیدار موجود تھے۔ کسی بھی اقلیتی ادارے کے بارے میں شکایات تو وصول نہیں ہوئیں تاہم اسکالرشپس اور بینکوں سے مربوط سبسیڈی فراہمی اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کئی افراد عہدیداروں سے رجوع ہوئے۔ عہدیداروں نے اسکالرشپس کی اجرائی میں تاخیر کی وجوہات سے واقف کروایا۔ ساتھ ہی ساتھ خود روزگار اسکیم کے تحت سبسیڈی کے حصول کیلئے درکار شرائط سے بھی آگاہ کیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ اسکیم سے استفادہ کیلئے شرائط سے لاعلمی کے سبب کئی افراد کارپوریشن سے رجوع ہوکر راست طور پر درخواست دے رہے ہیں۔ عوام کو یہ غلط فہمی ہے کہ اقلیتی فینانس کارپوریشن درخواست دینے پر ایک لاکھ روپئے تک کی سبسیڈی جاری کردے گا جبکہ قواعد کے مطابق بینک سے قرض کی منظوری اور ضلع واری سطح پر کمیٹی کی جانب سے درخواستوں کی منظوری کے بعد ہی اقلیتی فینانس کارپوریشن سبسیڈی کی رقم جاری کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT