Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اداروں کے لیے حکومت آندھرا پردیش سے رقمی منظوری

اقلیتی اداروں کے لیے حکومت آندھرا پردیش سے رقمی منظوری

حیدرآباد۔/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے مختلف اقلیتی اداروں کیلئے4کروڑ 39لاکھ 95ہزار روپئے منظور کئے ہیں۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود آندھرا پردیش سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کئے۔ آندھرا پردیش کے اضلاع میں اردو گھر؍ شادی خانوں کی تعمیر، اجتماعی شادیاں، اقلیتوں کے سماجی و معاشی سروے کے علاوہ حج کمیٹی کیلئے رقم جاری کی گئی۔ جی او کے مطابق اردو گھر؍ شادی خانوں کیلئے 3کروڑ 93لاکھ 76ہزار روپئے مختص کئے گئے۔ یہ رقم اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کی جانب سے خرچ کی جائے گی۔ اردو گھر شادی خانوں کی تعمیر کی اسکیم اردو اکیڈیمی کے تحت ہے۔ حکومت نے حج کمیٹی کی امداد کے طور پر 34لاکھ 17ہزار روپئے مختص کئے ہیں۔ اجتماعی شادیوں کیلئے 6لاکھ 97ہزار روپئے مختص کئے گئے جبکہ اقلیتوں کے سماجی و معاشی سروے کیلئے بھی رقم مختص کی گئی۔ کمشنر اقلیتی بہبود کے ذریعہ اجتماعی شادیوں کی اسکیم اور سروے کا کام انجام دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT