Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اسکیمات کیلئے 32.78 کروڑ روپئے کی اجرائی

اقلیتی اسکیمات کیلئے 32.78 کروڑ روپئے کی اجرائی

سکریٹری محکمہ فینانس کے رام کرشنا راؤ کے احکام کی اجرائی
حیدرآباد۔/11اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتوں کی مختلف اسکیمات کیلئے جاریہ سال بجٹ سے 32کروڑ 78لاکھ 36ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری محکمہ فینانس کے رام کرشنا راؤ نے آج احکامات جاری کئے۔ حکومت نے مالیاتی سال 2015-16کے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت دوسرے سہ ماہی بجٹ کے تحت یہ رقم جاری کی ہے۔ اقلیتی طلباء کیلئے اسکالر شپ، اقلیتی طالبات کیلئے اقامتی اسکولس کے قیام، اقلیتوں کی سماجی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سروے، تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن اور اقلیتی بہبود کے دفاتر کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن کیلئے2کروڑ 30لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ اس ادارہ کیلئے بجٹ میں 9کروڑ 20لاکھ روپئے مختص کئے گئے تھے اور پہلے سہ ماہی میں 2کروڑ 30لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ دوسرے سہ ماہی میں بھی یکساں رقم کی اجرائی کے بعد مزید 4کروڑ 60لاکھ روپئے کی اجرائی باقی رہ گئی۔ اقلیتی لڑکیوں کیلئے اقامتی مدارس کے قیام کے سلسلہ میں ایک کروڑ 90لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ اس اسکیم کیلئے مزید ایک کروڑ 90لاکھ روپئے کی اجرائی باقی رہے گی۔ اقلیتی طلباء کی اسکالر شپ کیلئے25کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ اس اسکیم کے تحت 100کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے جن میں پہلے مرحلہ میں 25کروڑ جاری کئے گئے لہذا مزید 50کروڑ کی اجرائی باقی رہے گی۔دوسرے سہ ماہی میں مذکورہ مدات کے تحت جملہ 121کروڑ 63لاکھ 80ہزار روپئے مختص کئے گئے جن میں سے پہلے مرحلہ میں 28کروڑ 3لاکھ 36ہزار روپئے جاری کئے گئے جبکہ آج 32 کروڑ 78لاکھ 36ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ مزید 60کروڑ 82لاکھ روپئے کی اجرائی آئندہ مرحلوں میں عمل میں آئے گی۔ حکومت نے اردو اکیڈیمی کیلئے 13لاکھ75ہزار روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ نان پلان مصارف کے تحت دوسرے سہ ماہی کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا۔ اردو اکیڈیمی کو مزید 27لاکھ 50ہزار روپئے کی اجرائی باقی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT