Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکولس کی 6 طالبات ناسا کیلئے منتخب ، چیف منسٹر کی مبارکباد

اقلیتی اقامتی اسکولس کی 6 طالبات ناسا کیلئے منتخب ، چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد۔12اپریل(سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے تحت چلائے جانے والے اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے 6طالبات کو NASA کے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس اڈمنسٹریشن 2018 کانفرنس انٹرنیشنل اسپیس ڈیولپمنٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہوںنے مسٹر بی شفیع اللہ سیکریٹری تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل انسٹیٹیوشنس سوسائیٹی کے علاوہ منتخبہ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے طلبہ کے بہتر اور تابناک مستقبل کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ادارے مستقبل میں مزید ترقی کریں گے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا ئے گا۔ منتخب ہونے والے طلبہ میں سید ابراہیم علی‘ مس مہوین محمدی‘ صفاء مہین‘ فیروز حسین شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT