Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / اقلیتی اقامتی اسکولس کے طلبہ کوہ پیمائی کیلئے افریقہ روانہ

اقلیتی اقامتی اسکولس کے طلبہ کوہ پیمائی کیلئے افریقہ روانہ

حیدرآباد ۔ 20۔ اکتوبر (سیاست نیوز) اقلیتی اقامتی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 4 طلبہ افریقہ کے بلند قامت پہاڑ کو سر کرنے کیلئے حیدرآباد سے روانہ ہوئے۔ افریقہ کے کلیمنجارو میں یہ طلبہ پہاڑ سر کرنے کی مہم میں حصہ لیں گے ۔ بودھن گرلز اسکول کی طالبہ سدرۃ المنتہیٰ ، گجویل گرلز اسکول کی رانی ، ورنگل بوائز اسکول کے فیروز اور سنگا ریڈی بوائز اسکول کے بھاسکر پر مشتمل ٹیم راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ قبل ازیں سکریٹری اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ نے ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ ٹیم 10 روزہ دورہ پر روانہ ہوئی ہے۔ سوسائٹی کے صدرنشین اے کے خاں اور سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل نے بھی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تمام اسکولوں سے وابستہ طلبہ اور اساتذہ بھی مہم جوئی کے سلسلہ میں چار رکنی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT