Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / اقلیتی اقامتی اسکولس کے لیے 241 پی جی ٹیچرس کی بھرتی

اقلیتی اقامتی اسکولس کے لیے 241 پی جی ٹیچرس کی بھرتی

دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح ، اے کے خاں اور شفیع اللہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں نے ریاست میں مسلم اقلیت کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے حکومت کی طرف سے اقامتی اسکولس کے قیام کو کلیدی اقدام اور سنگ میل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان اسکولوں میں پر عزم و با صلاحیت اور حوصلہ مند اساتذہ کی شمولیت کے ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے ۔ طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو ابھارتے ہوئے سماج میں مثبت تبدیلی لائی جائے گی ۔ اے کے خاں آج یہاں ڈاکٹر ایم چنا ریڈی فروغ انسانی وسائل انسٹی ٹیوٹ میں تلنگانہ ماینارٹیز ریزیڈنشیل ایجوکیشنل سوسائٹیز ( ٹی ایم آر ای آئی ایس ) کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی طرف سے حال ہی میں بھرتی کئے گئے 241 پی جی ٹیچرس کے دو روزہ اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی سوسائٹیز کے سکریٹریز بی شفیع اللہ نے نئے بھرتی شدہ ٹیچرس پر زور دیا کہ وہ خود کو تعلیمی خدمات کے لیے وقف کردیں اور اقلیتی طبقات کے غریب ترین بچوں کو اعلی معیاری سہولتوں کے ساتھ مفت انگلش میڈیم تعلیم کی فراہمی کے لیے ٹی ایم آر ای آئی ایس کے مشن میں شامل ہوجائیں ۔ انہوں نے اس ضمن میں فن لینڈ کی مثال دی جہاں عام افراد ملک اور عوام کی بھلائی کے لیے ایڈمنسٹریٹر بننے کے بجائے ٹیچر بننے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچروں کے لیے بپابندی تربیتی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT