Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکولوں کے لیے ذاتی عمارتوں کی تعمیر ، جائزہ اجلاس

اقلیتی اقامتی اسکولوں کے لیے ذاتی عمارتوں کی تعمیر ، جائزہ اجلاس

اقلیتی اقامتی اسکولوں کے لئے ذاتی عمارتوں کی تعمیر اور ان اسکولوں میں اساتذہ کے تقررات کے متعلق نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی نے اعلیٰ حکام کے ساتھ سیکریٹریٹ میں ایک جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی اقامتی اسکولوں کو ذاتی عمارتو ں میں منتقل کرنے اور ماہر اساتذہ کے تقررات کو یقینی بنائے جانے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اورواضح کیاکہ حکومت ان تعلیمی اداروں کو جلد از جلد ذاتی عمارتوں میں منتقل کرنے کی خواہاں ہے۔ محمود علی نے رواں سال اقامتی اسکولوں میں داخلوں کے معاملے میں عوام کی جانب سے بہترین رد عمل کے اظہا رپر مسرت کااظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو اپنے مقصد میں بہترین کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ریاست تلنگانہ ،سید عمر جلیل، سیکریٹری ، ٹی ایم آر ائی ای ایس بی شفیع اللہ، کلکٹر ضلع رنگا ریڈی، رگھونندن راؤ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT